6

گوادر میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دھماکہ ایک شخص جاں بحق

(عیسیٰ ترین)گوادر کے علاقے اورماڑہ میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح  اورماڑہ کے محلہ غازی لین میں پیش آیا،موثر سائیکل دھماکہ سید مہیم جان کے گھر میں ہوا،ابتدائی تفتیش کے مطابق پسنی کا رہائشی ایک شخص راجہ ولد چارشمبے  موٹر سائیکل سمیت گھر  میں داخل ہوا،گھر میں داخل ہوتے ہی اس کے موٹرسائیکل میں چھپائے گئے دھماکہ خیز مواد کا دھماکہ ہوا،ھماکہ کے نتیجے موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی  جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے مزید کہا ہے کہ اورماڑہ پولیس واقعے کے  محرکات اور دھماکے سے متعلق دیگر مزید تفتیش کر رہی ہے۔  

یہ بھی پڑھیں ؛  ایف آئی اے نے انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت پکڑ لی،چینی باشندوں سمیت5افرادگرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں