
( عیسیٰ ترین )بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
بجٹ کی منظوری کے لیے ایوان میں مجموعی طور پر ایک ہزار 89 ارب روپے مالیت کے 98 مطالباتِ زر پیش کیے گئے، جنہیں منظور کر لیا گیا۔
غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 797 ارب 80 کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت کے 53 مطالباتِ زر منظور کیے گئے، جبکہ ترقیاتی اخراجات کی مد میں 291 ارب روپے کے 45 مطالباتِ زر کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے ایوان میں 98 مطالباتِ زر پیش کیے،بجٹ منظوری کے عمل کے دوران اپوزیشن کی جانب سے کسی قسم کی کٹوتی کی تحریک پیش نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:9مئی کے واقعات میں ملوث افراد سیاسی قیدی نہیں بلکہ قانون شکن ہیں:عظمی بخاری
بلوچستان اسمبلی نے خطیر مالیت کے بجٹ کی منظوری تقریباً ایک گھنٹے کے اندر مکمل کر لی۔






