
(خان شہزاد)شہریوں کو سرکاری ریٹ پرمٹن،بیف اور مرغی کا گوشت نہ مل سکا اور من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے۔
لاہوربھر میں مٹن 3200 سے 3500 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلوگرام مقررہے۔
اسی طرح بیف بھی عام عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے جو1200 سے 1400 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:حساس موسم میں پی ڈی ایم اے کی قیادت ایک بار پھر تبدیل
لاہورکی اوپن مارکیٹ میں پوٹہ، کلیجی کے ساتھ برائلر گوشت 446 اور صافی 560 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہاہے۔






