1

مال گاڑی بریک فیل ہونے سے پٹڑی سے اتر گئی

(24نیوز)ٹھٹھہ کے علاقے جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پر کوئلے سے بھری یوسف والا کول ٹرین بریک فیل ہونے سے پٹڑی سے اتر گئی۔

 ڈرائیور کی حاضر دماغی سے دوسری مال گاڑی سے ممکنہ تصادم بھی ٹل گیا، متعدد ویگن پٹڑی سے اتر گئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 اَپ ٹرین پر ایک ویگن گر گئی جس کی وجہ سے ٹریک ایک جگہ سے بند ہے جبکہ ڈاون کی مین لائن کلیئر ہے۔ریلوے حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں