1

ارجن کپور کے بعدملائکہ اروڑا کے’’مسٹری مین‘‘ کون ؟افواہیں زورپکڑگئیں

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑاکی ارجن کپورکے بعدایک نامعلوم شخص کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں زورپکڑگئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ملائکہ اروڑا کو ایئر پورٹ سے باہر آتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ ایک شخص بھی موجود تھا، جس نے سیاہ ٹی شرٹ، نیلی جینز، ٹوپی اور چشمہ پہن رکھا تھا۔
ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ چلتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ وہ شخص اردگرد موجود افراد سے بھی خوش اخلاقی سے ملتا رہا،تاہم میڈیا کی جانب سے مسلسل تصاویر اور ویڈیوز بنائے جانے پر ملائکہ اروڑا کچھ برہم دکھائی دیں اور فوٹو گرافروں کی جانب ناراضی کا اظہار بھی کیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں،ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کبھی کبھی خاموشی بھی فائیو اسٹار ریویو ہوتی ہے، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ مسٹری فرینڈ ہرش مہتا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار و فلمساز سنیل آنند 70 برس کی عمر میں چل بسے
واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان 2018ء میں تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں،تاہم دونوں نے 2024ء میں اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں