
(24نیوز) اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لئے جسمانی ٹیسٹ کے دوران ایک امیدوار فوت ہو گیا۔
25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان اسحاق کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے تھا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیساہلکاروں کی بھرتی کے لئے جسمانی قابلیت کا ٹیسٹ ہو رہا تھا۔ اس ٹیسٹ کے دوران ایک 25 سالہ امیدوار اچانک زمین پر گرا اور فوت ہو گیا۔
متوفی کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔
ہسپتال کے حکام اور پولیس ذرائع نے بتایا کہاسلام آباد پولیس لائنز میں بھرتی کے لیے جسمانی ٹیسٹ کے دوران 1.6 کلومیٹر دوڑ کا ٹیسٹ ہو رہا تھا۔ اس دوران 25 سالہ نوجوان اچانک زمین پر گر گیا اور بےہوش ہو گیا۔ اس کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن معلوم ہوا کہ وہ پہلے ہی جاں بحق ہو چکا ہے۔ متوفی کا نام اسحاق ہے اور وہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے اسلام آباد پولیس میں بھرتی کا جسمانی ٹیسٹ دینے کے لئے آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: لاہور میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما قتل






