
(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستانی فاسٹ بولر خرم شہزاد پر جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ محمد عباس کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق محمد عباس اور خرم شہزاد نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے،خرم شہزاد کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ جبکہ محمد عباس کو تنبیہ جاری کی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔
شے ہوپ کو آؤٹ کرنے کے بعد خرم شہزاد نے جارحانہ انداز میں جشن منایا تھا جبکہ محمد عباس نے جومیل وریکین کو آؤٹ کرنے پر ان کے پاس نامناسب انداز میں جشن منایا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے ہرادیا، پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے تیسری بار سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا






