1

کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کی چیف آف دی نیول سٹاف سے ملاقات

(احمد منصور) کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی،چیف آف  نیول سٹاف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف نے جنرل سید عامر رضا کو نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی ایئر  سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی۔

بیان کے مطابق ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا،جنرل سید عامر رضا نے بطور پہلے کمانڈر نیشنل  سٹریٹجک کمانڈ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں