1

پاکستان۔کویت دفاعی تعاون معاہدے کی توثیق، باہمی شراکت داری میں اہم سنگ میل ہے، فارن آفس

 (انور عباس)    پاکستان۔کویت دفاعی تعاون معاہدے کی توثیق پر پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ  یہ پیش رفت دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔    

آج اسلام آباد مین وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  پاکستان کویت کے ساتھ  دفاعی تعاون  کے معاہدہ کی توثیق کا خیرمقدم کرتا ہے۔

پاکستان۔کویت دفاعی تعاون معاہدہ پر جون 2023 میں دستخط کیے گئے تھے۔ آج اس معاہدہ کی توثیق کی گئی۔  پاکستان کی وزارت خٓرجہ نے کہا کہ   یہ پیش رفت دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔اس معاہدے کے تحت دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے ایک جامع ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کیا گیا ہے۔

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کی بنیاد 1980 کی دہائی کے اوائل میں رکھی گئی تھی۔

دفاعی معاہدہ کے جامع ادارہ جاتی فریم ورک میں فوجی تربیت، عسکری تعلیم، مشترکہ فوجی مشقیں،  دفاعی مہارت و تجربات کا تبادلہ اور  باہمی اتفاق سے طے کیے جانے والے دیگر شعبہ جات میں تعاون  شامل ہے۔

دفاعی تعاون کا یہ  معاہدہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم کرے گا ۔ اور اس کے ساتھ یہ بھی توقع ہے کہ  پاکستان اور کویت کے دیرینہ دفاعی تعلقات مزید مضبوط  ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:    ایشئین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئین شپ ؛ ثاقب اور جواد فائنل میں قازق فائٹرز سے نمٹیں گے  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں