
(24نیوز) اٹک کا بدنام گینگسٹر سی سی ڈی کے ساتھ انکاؤنٹر میں ہلاک ہو گیا۔
سی سی ڈی نے ساتھ انکاؤنٹر میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو بدنام بھتہ خور گینگسٹر ضرگام اور اس کا باپ انعام اللہ پولیس اہلکاروں کی گولیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ضرغام کو اٹک میں خوف کی علامت بن چکا تھا۔ اس پر بھتہ مانگنے اور دیگر جرائم کے کئی مقدمات تھے۔ وہ مفرور تھا اور پولیس کی گرفت میں آنے سے بچنے کے لئے ٹھکانے بدلتا رہتا تھا۔
آج کرائم کنترول ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ہری پور میں اس کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو گینگسٹر ضرغام اور اس کے بام انعام نے خودکار ہتھیاروں سے پولیس ٹیم پر فائنرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں دونوں مارے گئے۔
ضرغام اور اس کے ساتھیوں کے پاس جدید خود کار ہتھیار تھے جن سے انہوں نے آخر تک شدید فائرنگ کی۔ صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر سی سی ڈی ٹیم نے مدد کے لئے بکتر بند گاڑی بھی طلب کی۔
ذرائع کے مطابق انکاؤنٹر کے دوران ضرغام نے اپنی فیملی کو ڈھال بنا کر نکلنے کی کوشش کی، تاہم سی سی ڈی اٹک کے اہلکاروں نےگینگسٹر کے تمام اہلِ خانہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا، جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئےجن کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تعاقب میں ہیں۔
بھتہ خور کے سی سی ڈی کے ساتھ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح اٹک میں پھیل گئی۔
یہ بھی پڑھیئے: ایشئین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئین شپ ؛ ثاقب اور جواد فائنل میں قازق فائٹرز سے نمٹیں گے
بتایا جاتا ہے کہ اٹک میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے بدنام زمانہ بھتہ خور ضرگام کے سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے کی خبر پر امن پسند شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ضرگام پر قتل، اغوا برائے تاوان، اقدامِ قتل، بھتہ لینے، منشیات بیچنے اور بچوں کے ریپ سمیت درجنوں سنگین مقدمات تھے اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مسلسل دھوکا دے کر اپنے مکروہ دھندے جاری رکھے ہوئے تھا۔ اس انکاؤنٹر میں سی سی ڈی اٹک کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرپور نیوسٹی میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو گھر گر گئے






