
(رحمت اللہ موسیٰ خیل)دکی کے نرہن پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت سید حسن زرکون کے نام سے ہوئی ہے،زخمی ہونے والوں میں محمد ولی زرکون اور بلوچ خان لونی شامل ہیں۔ذرائع پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور شہید اہلکاروں کو سول ہسپتال دکی منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق جوانوں نے جوانمردی سے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا ،واقعے کے فوری بعد ایس پی دکی منصور احمد بزدار کی قیادت میں پولیس اے ٹی ایف اور ایف سی کی کوئیک ریسپانس فورس موقع پر روانہ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:قومی بچت سکیموں پر شرح منافع کیلئے نئے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری






