10

ملک بھر میں موسم گرم اور خشک درجہ حرارت 50 ڈگری رہنے کا امکان

(24 نیوز)ملک بھر میں آج موسم خشک اور گرم رے گاجبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

 اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، دن کا درجہ حرارت معمول سے 20 سے 40ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، 

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ زیریں اضلا ع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے، دن کا درجہ حرارت معمول سے30 سے 50ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان  ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اضلا ع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے،دن کا درجہ حرارت معمول سے 30 سے 50ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہےجبکہ سبی، تربت ، پنجگور، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، بارکھان، نصیر آباد، قلات اور گردونواح کے اضلاع میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا جبکہ سکھر، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، دادو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہرو فیروز میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان  ہے۔

    کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضا فہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں