8

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کا آج سے احتجاج کا اعلان

(24 نیوز)لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا آج سے کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے سوا تمام سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس میں تیزاب گردی واقعے کو سکیورٹی ناکامی قرار دیا اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

بلوچستان کے معاون وزیر داخلہ بابر یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کو احتجاج کے بجائے محکمہ صحت سے مذاکرات کرنا چاہئیں۔

بابر یوسف زئی نے کہا کہ وارڈ اور او پی ڈی میں خدمات بند کرنے سے مریضوں کو مشکلات ہوں گی۔

 حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چیک کررہے ہیں ملزم کس سے رابطے میں تھا۔

مزید پڑھیں:خاتون ڈاکٹر کی جان بچانے والے نوجوان کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان

واضح رہے کہ کوئٹہ کے سنڈیمن ہسپتال میں تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو کراچی کے نجی ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو گردن ، سر اور چہرے پر زخم آئے ہیں، دو دن انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔

دوری جانب تیزاب گردی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

 وزیر صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ ملزم کئی ماہ سے لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کررہا تھا، ملزم کے موبائل فون میسجز سے ہراسانی کے شواہد ملے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں