8

خاتون ڈاکٹر کی جان بچانے والے نوجوان کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان

(24 نیوز )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی جان بچانے کیلئے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عبدالرزاق ترکئی نے تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر متاثرہ ڈاکٹر کی فوری مدد کی اور انسانیت دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

میر سرفراز بگٹی کے مطابق بہادر اور فرض شناس افراد پوری قوم کا فخر ہوتے ہیں، عبدالرزاق ترکئی کی جرات اور بروقت اقدام کو قومی سطح پر سراہا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ پرحکومت اورپیپلزپارٹی میں ڈیڈلاک،ہنگامی اجلاس میں کیاہوا؟جانیے

انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق ترکئی کی فوری کارروائی نے پیشہ ورانہ ذمہ داری اور انسانی خدمت کے جذبے کی بہترین مثال پیش کی، جس کے اعتراف میں انہیں سول ایوارڈ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان عوام کی جان و مال کے تحفظ اور انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں