
(طیب سیف) اسلام آباد میں کثیر منزلہ عمارتوں کی تعمیر کے لئے ضوابط میں ترمیم کر کے ساڑھے سات سو مربع فٹ رقبہ کیلئے ایک کار کی پارکنگ کی بجائے ایک ہزار مربع فٹ رقبہ کیلئے ایک کار کی پارکنگ کیلئے جگہ رکھنے کی رعایت دے دی گئی۔ اس اقدام سے اسلام آباد میں ہائی رائز بلڈنگز کے ساتھ پارکنگ ایریا کا رقبہ کم و بیش ایک چوتھائی کم ہو جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا سال 2026 کا دسواں اجلاس ہوا تو اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر فنانس و ممبر پلاننگ، ممبر اسٹیٹ، ، ممبر بلڈنگ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد علی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ممبر بورڈ سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔
سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں بلڈنگ کنٹرول ریگولیشز 2023 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد میں ہائی رائز کمرشل بلڈنگز کیلئے پارکنگ ایریا کم کر دیا۔ اب کورڈ ایریاکے ہر 1000 مربع فٹ کے ساتھ ایک کار کی پارکنگ کی جگہ لازماً مختص کرنے کی اجازت ہوگی۔ پاکستان کے دیگر شہروں میںریگولیٹری اتھارٹیوں کے فریم ورک کا جائزہ لینے کے بعد اس پارکنگ کی جگہ کے معیار کو کم کر کے ان کے برابر لایا گیا۔
پہلے اسلام آباد میں کمرشل بلڈنگز کیلئے 750 مربع فٹ پر ایک کار پارک کرنے کی جگہ فراہم کرنا لازمی تھا۔
پارکنگ کی جگہ کو کم کرنے کے آج کے فیصلے کا اطلاق آج سے اور سی ڈی اے کی آئندہ اوپن آکشن پر ہو گا۔ سی ڈی اے کی آئندہ اوپن آکشن چر روز بعد 4، 5 اور 6 اگست کو ہو رہی ہے۔
اس فیصلے کے مطابق آکشن کے شرائط و ضوابط میں بھی تبدیلی لائی جائے گی۔ سی ڈجی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ پارکنگ ایریا کی جنگ کم کرنے کے اس فیصلے سے اسلام آباد شہر میں بلڈنگز پلان کی منظوری میں آسانی اور کنسٹرکشن کی سرگرمیوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ رشمیکا مندانا شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں






