
(احمدمنصور)گوادر ایئرپورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز کاکامیاب تجربہ کرلیاگیا۔
گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ساؤتھ ایئر کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کیساتھ لینڈ کر گئی،اس موقع پر گوادر ایئرپورٹ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے پرواز کا بھرپور خیرمقدم کیا۔
یہ کامیاب لینڈنگ گوادر کی فضائی رابطہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم پیش رفت قراردی جارہی ہے،اس آزمائشی پرواز کے بعد گوادر میں ملکی و بین الاقوامی پروازوں کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کے بعدمٹی کا تیل بھی 41 روپے 44 پیسے فی لٹر سستا
گوادر ایئرپورٹ کا آپریشنل ہونا ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کیلئے ایک اہم محرک ثابت ہوگا۔






