
(24نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے چمن پھاٹک دھماکے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ہماری صفوں میں بیٹھے ہیں،ہمارے خرچے پر پی ایچ ڈی کرنے والے عناصر دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر منظم پروپیگنڈہ بھی کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران صوبے میں متعدد آپریشنز کیے گئے جن میں 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ:عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، گیارہ ہزار وولٹیج تار گرنے سے 2 افراد جاں بحق
سرفراز بگٹی نے الزام عائد کیا کہ بھارتی پراکسیز بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کے اپنے دور حکومت میں بھی حالات درست نہیں تھے اور موجودہ صورتحال نئی نہیں بلکہ پہلے سے چلی آ رہی ہے۔






