1

پاکستان نے ابوظبی میں تاریخ رقم کر دی

(24 نیوز)ابوظبی ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت لیا ہے۔

ابوظبی میں جاری ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ کی ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان نے پہلی بار شرکت کی اور پہلے ہی ایونٹ میں 2 گولڈ میڈلز جیت کر تاریخ  رقم کردی۔

 ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں سابق ایشین چیمپئن ابو ہریرہ اور محمد عمار نے ماسٹرز کیٹیگری کے ڈیو اور ڈیو شو ایونٹس میں گولڈ میڈلز جیتے۔

اس کے علاوہ محمد یوسف اور محمد عمر نے انڈر 21 ڈیو کیٹیگری میں برانز میڈل جیتا۔

دونوں آج انڈر 21 ڈیو شو کیٹیگری میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے گولڈ اور برانز میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کو مبارک باد دی۔

مزید پڑھیں:عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں