1

چھٹی کا اعلان!

(قیصر کھوکھر ، ارشاد قریشی)حکومت پنجاب نےکل  مقامی تعطیل کا اعلان ، راولپنڈی میں  میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔ 
  تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کل مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا،ضلع ی دفاتر اور ڈی سی کے ماتحت دفاتر بند رہیں گے۔
پنجاب سول سیکرٹریٹ خود مختار اداروں اور ریجنل دفاتر پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے مقامی تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے،مقامی تعطیل داتا صاحب کے عرس کے موقع پر کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں کل میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:LPG کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی!

 میٹرو بس حکام کے مطابق صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک سروس بند رہے گی، جبکہ آئی جے پی روڈ سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل متبادل ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پلان کو مدنظر رکھیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں