
(طاہر جمال خان) پاکستان منی مزداایسوسی ایشن نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کی 8 اگست سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
پاکستان منی مزداایسوسی ایشن کے مرکزی صدر تنویر احمد جٹ نے پہیہ جام ہڑتال میں شمولیت کا اعلان کر دیا اورمطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
صدر پاکستان منی مزدا تنویر احمد جٹ کا کہناتھا کہ مطالبات پورے ہونے تک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی،8 اگست سے ملک گیر ٹرانسپورٹ ہڑتال کی حمایت، پاکستان منی ایسوسی ایشن بھی ہڑتال میں شامل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے اچھی خبر! پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع






