1

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارشیں، سلسلہ آج رات اور کل بھی جاری رہنے کا امکان

(24 نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جوکہ کل تک برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے ، آج رات کشمیر،  گلگت بلتستان ،  خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب   اور شمال مشرقی بلوچستان     میں تیز ہواؤں،آندھی  اور گرج  چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہےجبکہ کشمیر    ، گلگت بلتستان ،بالائی    خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب میں   چند مقامات پر موسلادھار بارش  کا امکان ہے ۔

کل بروز منگل  کشمیر،    گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب   اور شمال مشرقی بلوچستان     میں تیز ہواؤں/آندھی  اور گرج  چمک کے ساتھ بارش   اس دوران چند مقامات پر موسلادھار،شدید موسلادھاربارش  کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں  موسم   گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

آج رات اسلام آباد ،راولپنڈی،شیخوپورہ، قصور، فیصل آباد، ملتان،  ساہیوال، اوکاڑہ ، بہاولنگر ،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، خطۂ پوٹھوہار، پشاور، نوشہرہ میں موسلادھار بارشوں کے باعث  نشیبی علاقوں زیرآب آنے کا اندیشہ ہے ، موسلادھار بارشوں کے دوران  بالائی خیبر پختونخوا (دیر،  سوات، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، شانگلہ،  ایبٹ آباد)،  مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔

    کشمیر، مری ، گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار،   خیبر پختونخوا اور  ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں موسلادھار   بارشوں کے باعث  طغیانی کا خدشہ ہے ، اسلام آباد اور گردونواح میں    مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  

خیبرپختونخوا میں چترال،  دیر، سوات ،  کوہستان،   شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بونیر، کوہاٹ، کرم ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، مردان ،ہنگو  ،  ٹانک،  لکی مروت،کرک ،ڈی آئی خان، بنوں اور  وزیرستان  میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

پنجاب میں  راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب،  میانوالی ،سرگودھا، ساہیوال ،   لیہ، بھکر، نورپور تھل میں تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

اس دوران شمال مشرقی اضلاع میں  چند مقامات پر موسلادھار بارش کی  بھی  توقع ہےجبکہ جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہنے  کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اور مرطوب      رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اور مرطوب    رہنے کی توقع۔تا ہم  ژوب،موسیٰ خیل ،بارکھان، کو ہلو،ڈیرہ بگٹی  اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش  کا بھی امکان ہے۔

کشمیر اور   گلگت بلتستان   میں مطلع ابرآلود   رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   اور  چند مقامات پر موسلادھار/ تیز موسلادھار  بارش بھی متوقع ہے،  پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں  جبکہ    میرپور خاص اور بارکھان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی  ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔

آج فیصل آباد میں  77، سیالکوٹ  73،  بہاولپور 64،  گجرات 54، منڈی بہاؤالدین 49، بہاولنگر 38،  مری 29، لاہور (ایئرپورٹ 24، سٹی 09)، گوجرانوالہ 24، ٹوبہ ٹیک سنگھ 21،  اسلام آباد (بوکرا 14، ایئرپورٹ 03)، اوکاڑہ 12، رحیم یار خان 11، چکوال 09، شیخوپورہ 07، منگلا 07، خانپور 06، نارووال 04، لیہ 04، جہلم 01، گوجرانوالہ 01، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 27، ایئرپورٹ 22)، گڑھی دوپٹہ 07، خیبر پختونخوا: میرکھانی 15، دروش 09، پاراچنار 09، کاکول 07، بالاکوٹ 05، دیر 02، کالام 02، سیدو شریف 02، بلوچستان: بارکھان 08، سندھ: میرپورخاص  میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج  سب سے زیادہ درجہ حرارت  دالبندین میں  45 ،نوکنڈی اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی پاسداران کا آبنائے ہرمز پر ایم کیو 9 ریپر ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں