1

اس دفعہ سورج گرہن کیوں اہم! کون کونسے ممالک میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا

(24نیوز)اس سال سورج گرہن بہت خاص ہے کیونکہ کچھ لوگ مکمل سورج گرہن سورج غروب ہونے کے وقت دیکھ سکیں گے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق 12اگست کو مکمل سورج گرہن ہوگا مگر بہت کم ممالک کے لوگ اس سورج گرہن کو دیکھ سکیں گے جن ممالک میں سورج گرہن کو دیکھا جاسکے گا ین میں گرین لینڈ ، آئس لینڈ،سپین اور پرتگال کے رہنے والے لوگ ہی مکمل سورج گرہن کا نظارہ کر سکیں گے۔

سپین میں سورج گرہن کا نظارہ سور ج غروب ہونے کے وقت ہوگا جبکہ یورپ اور افریقہ کے ممالک میں بھی جزوی سورج گرہن کو دیکھا جا سکے گا،روس واحد   ملک ہے جہاں سورج گرہن طلوع اور غروب ہونے کے وقت کیا جاسکے گا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ روس کے ایک حصے سے سورج گرہن کا آغاز ہوگا اور آخری حصے میں پہنچتے پہنچتے غروب آفتاب کے وقت سورج گرہن دیکھا جاسکے گا، بعض ممالک میں سورج گرہن کا آغازسورج غروب ہونے کے بعد بھی شروع ہوتا ہے جیسا کہ پاکستان میں سورج گرہن کا آغاز رات 10بج کر 34پر شروع ہوگا اور مکمل سورج گرہن رات 12بج کر 12 پر ہوگا۔جسکا اختتام رات2بجکر 58 منٹ پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :  لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارشیں، سلسلہ آج رات اور کل بھی جاری رہنے کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں