11

افسوسناک خبر!فائرنگ کے واقعہ میں صحافی جاں بحق

(24نیوز) جعفرآباد میں ڈیرہ اللہ یار ٹی چوک پرمسلح افراد کی فائرنگ سے  ایک شخص جاں بحق، دوسراشدید زخمی ہو گیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت صحبت پورکے صحافی نظر علی کنڈرانی کے نام سےہوئی، جبکہ پرویز احمد کنڈرانی شدید زخمی ہے،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے  ایک ملزم کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت حفیظ کنڈرانی کے نام سے بتائی جا رہی ہے۔

لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر زمینی تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ربیع الاول کا چاند کب نظر آنے کا امکان؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں