(انور عباس )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار و وزیر خارجہ نےسابق چینی وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ژو رونگ جی عظیم مدبر، دوراندیش مصلح اور پاکستان کے ثابت قدم دوست تھے۔
ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ژو رونگ جی کی وفات پر چینی قیادت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، چینی قیادت اور ژو رونگ جی کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے ژو رونگ جی کے انتقال پر اہلخانہ اور سوگواروں کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
اسحاق ڈارکا مزید کہنا تھاکہ پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں چینی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات ہوگئی ہے؛سلیم مانڈوی والا کا بڑا انکشاف






