
(علی ساہی)حکومت کی کوڑا ٹیکس کی وصولی کی باضابطہ منظوری کےبعد محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا۔
محکمہ ایکسائز کی جانب سےشہری علاقوں میں 50لاکھ ڈومیسک اور کمرشل پراپرٹیز کوبلنگ کی جائےگی،وصولیوں کےلئےمحکمہ ایکسائز نے گاڑیاں،پرنٹرز،موٹر سائیکلز اور ٹوٹل وصولی کا 2فیصد سروس چارجز مانگ لئے ہیں۔
ایکسائزحکام کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سےشہری علاقوں میں 50لاکھ ڈومیسک اور کمرشل پراپرٹیز کی بلنگ کی جائےگی،ذاتی و کمرشل پراپرٹیز سے 3سو سے لے کر5ہزار تک رقبہ کے لحاظ سے وصولی کی جائےگی،مزید یونٹس کو سسٹم میں شامل کرنے کے لئے دونوں اداروں کا ڈیٹا اکٹھاکیا جائےگا،وصولیوں کےلئےابتدائی طور پر 70گاڑیاں اورساڑھے7سو ای بائیکس بلنگ کے لئے درکار ہونگی،بل ڈلیور کرنے والے سٹاف کوسہولیات دینے کےلئے2فیصد سروس چارجز کی ڈیمانڈ کی گئی ہے،دونوں اداروں میں بل ڈلیوری اور وصولی پر باضابطہ اجلاس منعقد ہوچکا ہے،جلد دونوں اداروں کے درمیان باضابطہ ایم او یو پر دستخط کردیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس حملہ کیس؛ فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
محکمہ ایکسائز لاہور سمیت پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس کا ڈیٹا موجود ہے اور ٹیکس کی وصولیاں کررہا ہے،کوڑا ٹیکس کی وصولی پراپرٹی ٹیکس سے زیادہ ہوگی۔






