
(بلال نیازی)سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کر دیا، ملک گیر مقابلے میں موصول ہونے والی 4 ہزار سے زائد تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد چاند گاڑی کا نام ’’جناح-1‘‘ منتخب کیا گیا۔
’’جناح-1‘‘ نام تجویز کرنے والے 7 شرکاء میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے فاتح کا انتخاب کیا گیا، جس کے نتیجے میں بہاول نگر کے 17 سالہ طیب کریم مقابلے کے فاتح قرار پائے۔
چیئرمین سپارکو نے کہا کہ ’’جناح-1‘‘ محض ایک نام نہیں بلکہ لچک، عزم اور ترقی کی علامت ہے۔
سپارکو کے مطابق پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح-1‘‘ 2029ء میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند کے لیے روانہ ہوگی۔ مقامی طور پر تیار کردہ یہ روور چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق اور مختلف تجربات انجام دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ،سمری منظور






