
(وقاص عظیم)پاکستان کا مالی خسارہ 22 سال کی کم ترین اور پرائمری سرپلس 26 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
وفاقی وزارت خزانہ نے مالی سال 2025-26 کے مالیاتی اعدادوشمار جاری کردیئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2025۔26 میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا2.6 فیصد رہاجبکہ پرائمری سرپلس مالی سال 2025۔26 میں جی ڈی پی کا 2.9 فیصد رہا،پرائمری سرپلس 26 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،مسلسل 3 سال پرائمری سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوڑا ٹیکس کی وصولی؛محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال2025۔26 میں مجموعی محصولات 19 ہزار 800 ارب روپے رہے،ان میں 14 ہزار 800 ارب روپے ٹیکس آمدنی رہی،سود کی مد میں ادائیگیاں کم ہوکر 6 ہزار 950 ارب روپے پر آگئیں،اس سے پہلے سال سود کی مد میں ادائیگی کا حجم 8 ہزار 900 ارب روپے تھا۔






