
(شیخ رشید) کامونکے تھانہ صدر کے علاقہ راجہ بھلہ نہر میں بہن بھائی ڈوب گئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والوں میں 23 سالہ زاہرا اور 24 سالہ حسن شامل ہیں ،خاتون اپنے بھائی اور خاوند کے ہمراہ نہر کنارے بیٹھے تھی،نہر کنارے بیٹھے حسن نے نہانے کے لئے نہر میں چھلانگ لگادی،حسن گہرے پانی کی وجہ سے نہرمیں ڈوبنے لگا،بھائی کو بچانے کے لئے بہن نے بھی نہر میں چھلانگ لگادی،بہن بھائی کو بچانے کی کوشش میں خود بھی ڈوب گئی،ریسکیو کی ٹیموں نے جدو جہد کے بعد دونوں کی لاشیں نکال لیں۔






