4

جرمن قونصل جنرل کی پاکستان کی 79 یوم آزادی پر مبارکباد خصوصی پیغام جاری کر دیا

(ویب ڈیسک)جرمن قونصل جنرل تھامس ای شلزے نے پاکستان کی 79ویں یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک جرمن دوستی کی بنیاد قابلِ اعتماد شراکت داری،اعتماد اور پائیداری پر قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن قونصل جنرل کا کہناتھا کہ پاکستان اور جرمنی کے اقتصادی تعلقات ایک صدی سے زائد پر محیط ہیں، جرمن کمپنی سیمنز نے 1922  میں لاہورمیں اپنا پہلا دفتر قائم کیا تھا، پاک جرمن دوستی کی بنیاد قابلِ اعتماد شراکت داری،اعتماد اورپائیداری پرقائم ہے، جرمنی پاکستان کاسب سےبڑا تجارتی شراکت دار ہے، جرمنی یورپی یونین میں پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑاد رآمد کنندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات کا تقریباً 90 فیصد یورپی یونین کی جی ایس ی پلس اسکیم سے مستفید ہو رہا ہے ، پاکستان کا مستقبل خواتین کے کردار کے بغیر مکمل ہی نہیں، پاکستان کی مہمان نوازی، عوام کی گرم جوشی نے میرے دل میں خصوصی مقام بنایا، ہم جرمنی اور پاکستان کے درینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں:5 لاکھ روپے تک معاوضہ ملے گا! نوجوانوں کیلئےبڑی خوشخبری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں