
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے کئی سینئیر بیوروکریٹس کے تبادلے کر دیئے ہیں اور تقرر کے منتظر دو آفیسرز کو پوسٹیں مل گئی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر احمد ندیم خان کو جوائنٹ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے افسر حمود الرحمان کا بلوچستان سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے یوم آزادی پر خوبصورت نغمہ ریلیز کر کے شہریوں کو حیران کر دیا
سیکشن افسر حسن ذکاء کا وزارت صحت سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکشن افسر سید محمد برہان کا مذہبی امور ڈویژن سے قومی ورثہ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔
تقرر کی منتظر آفیسرطیبہ علی کو سیکشن آفسر خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: چہرے کی سکن کئیر، تھکن دور کرنے کے لئے جادوئی رولر اور گواشا دراصل کتنے جادوئی ہیں؟






