
(جہانزیب آفریدی )ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں چودہ اگست کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، رکشہ الٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
پاک افعان شاہراہ پرجمرود شاہ گئی کے مقام پر چنگچی رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:سرچ انجن گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گیا،ڈوڈل تبدیل
ریسکیو1122خیبر کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،جن میں ایک کا نام محمد یاسین ولد محمد نصیر حال پشاور ہے ،باقی کی شناخت جاری ہے ،لاشیں جمرود سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔






