6

گڈزٹرانسپورٹرزکی ہڑتال ابتک کی بڑی خبرآگئی

(اشرف خان)گڈزٹرانسپورٹرزکی ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہوگئی،آج پھر سے کے پی ٹی میں گڈزٹرانسپورٹرزکے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شیپنگ اور سندھ حکومت کے وزراء کیساتھ مذاکرات ہوں گے۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اہم ویڈیو بیان بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 7دن سے ہماری ملک گیر ہڑتال جاری ہے پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز احتجاج پر ہیں،کل وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے وزیرداخلہ سندھ اور دیگر وزراء کو ہمارے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ملک شہزاد اعوان کاکہناہے کہ ہماری پر امن ہڑتال مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی،ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کسی یقین دہانی میں نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم لیوی ؛ ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ کی وصولی
ملک شہزاد اعوان کے مطابق جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے اورنوٹیفیکیشن نہیں ہوتا ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں