6

ناز تھیٹر کی رونقیں بحال؛آج سے ڈرامہ’’ آزادی‘‘ پیش ہوگا

(ویب ڈیسک)لاہورکے ناز تھیٹر کی رونقیں بحال ہوگئیں اور ارشد چوہدری آج 14 اگست سے ڈرامہ’’ آزادی‘‘ پیش کریں گے۔
’’آزادی‘‘کی کاسٹ نے ڈرامہ پروڈیوسر ارشد چوہدری کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ،ڈرامہ’’ آزادی‘‘ کی کاسٹ میں اداکار ساجن عباس، شاذب مرزا، سونو بٹ، میرب بٹ،شازیہ بلوچ، ہیر چوہدری،بابر عباس اور دیگر شامل ہیں ،ناز تھیٹر کے مینجر حامد پیا نےبھی کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی ۔
ڈرامہ پروڈیوسر ارشد چوہدری نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا  یہ ڈرامہ ایک دلچسپ اور پیغام سے بھرپور کہانی پر مبنی ہے، جس میں حب الوطنی، قربانی اور آزادی کی قدر کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں نامور فنکار شامل ہیں جو اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کریں گے، جشن آزادی کے موقع پر’’ آزادی‘‘ ڈرامہ پیش کرنا آج کی نوجوان نسل کو بتانا ہے کہ پاکستان کتنی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا، مجھے ڈرامہ فیلڈ میں 45 سال ہوگئے ہیں اور ہمیشہ کوشش کی ہے کہ فیملی اور اصلاحی کھیل پیش کروں۔ 

یہ بھی پڑھیں:موبائل فون کا مسلسل استعمال ؛بھارتی اداکارہ کوسرجری کرواناپڑگئی
ارشد چوہدری نےاس موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے تھیٹر کے فروغ اورفیملی تھیٹرکے احیاء کے لئےاٹھائے جانے والے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں