6

ڈارون ٹیسٹ: بنگلدیش نے آسٹریلیا کیخلاف پوزیشن مضبوط کرلی

( 24 نیوز)ڈارون ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنا لیے اور آسٹریلیا کے خلاف 153 رنز کی اہم برتری حاصل کرلی۔

میزبان آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں 198 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 آسٹریلوی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ تسکین احمد اور عبادت حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 یہ بھی پڑھیں:عالمی فٹبال تنظیم میں پھوٹ پڑ گئی، اندرونی کہانی سامنے آ گئی!

بنگلہ دیش کی بیٹنگ میں اوپنر تنزاد حسین نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 101 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان نجم الحسن شنٹو نے 84 رنز اسکور کئے۔

کھیل کے اختتام پر مہدی حسن میراز 32 اور حسن محمود 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ  کپتان پیٹ کمنز اور ناتھن لائن کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں