5

آزاد کشمیر باغ کے 23 پولنگ سٹیشنز پر کل دوبارہ پولنگ ہوگی

(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 16 باغ 3 اور ایل اے 15 باغ 2 کے مجموعی طور پر 23 پولنگ سٹیشنز پر کل دوبارہ پولنگ ہوگی۔ متعلقہ حلقوں میں دوبارہ پولنگ کے حوالے سے انتخابی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی مکمل کرلی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ سٹیشنز پر کل دوبارہ پولنگ ہوگی، جہاں مجموعی طور پر 7 ہزار 238 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

دوبارہ پولنگ کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ پولنگ سٹیشنز پر انتخابی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

اسی طرح حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے 9 پولنگ سٹیشنز پربھی کل دوبارہ پولنگ ہوگی، ان پولنگ سٹیشنزپرمجموعی طورپر 5 ہزار 32 ووٹرزرجسٹرڈ ہیں، جن کیلئے پولنگ کا عمل پرامن اورشفاف اندازمیں مکمل کرنے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق دونوں حلقوں میں دوبارہ پولنگ کیلئے انتخابی عملہ اورسیکیورٹی اہلکارمتعلقہ پولنگ سٹیشنزپرتعینات کردیئے گئے ہیں، انتخابی عمل کی نگرانی اورسیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بھی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دوبارہ پولنگ کے دوران ووٹرزکواپنی انتخابی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انسٹا گرام کے لوگو کو ایک دہائی بعد تبدیل کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں