
(24نیوز)وفاقی وزیر داخِلہ محسن نقوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر سے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، پی ٹی آئی چیئرمین نے محسن نقوی کی گھر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی والدہ کا انتقال 8 اگست کو ہوا تھا، مرحومہ کی تدفین آبائی علاقے میں کی گئی۔
وفاقی وزیر داخِلہ محسن نقوی صاحب کی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی اسلام آباد رہائش گاہ آمد
محسن نقوی صاحب نے بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا… pic.twitter.com/fhiqZC1pY2— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) August 14, 2026
یہ بھی پڑھیں:فرانسیسی عدالت نے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون روک دیا






