2

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات 2 ڈاکو ہلاک حسینہ نامی لڑکی بھی زخمی

(احسن عباسی)کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں گھر کے اندر اتفاقی فائرنگ سے 19 سالہ حسینہ زخمی جبکہ فائرنگ کے دیگر واقعات میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی میں گھر کے اندر اتفاقی فائرنگ سے 19 سالہ حسینہ نامی لڑکی زخمی ہوگئی جبکہ  ڈیفنس فیز 2 میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت زیشان ولد منظور کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے پستول، گولیاں، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی، جبکہ ایک ڈاکو فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:دریائے سندھ میں 5 افراد ڈوب گئے، تلاش جاری

لانڈھی داؤد چورنگی میں بھی پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔

 پولیس نے موقع سے پستول اور گولیاں برآمد کرلیں، ہلاک ملزم کی شناخت 27 سالہ شبیر کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کا کریمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ناگن چورنگی سے شفیق موڑ جاتے ہوئے فائرنگ کے واقعے میں 22 سالہ شخص زخمی ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں