4

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا  کوئٹہ میں ٹراما سینٹر اور نجی ہسپتال کا دورہ

(24 نیوز)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے  کوئٹہ میں ٹراما سینٹر اور نجی ہسپتال کا دورہ کیا ، اس موقع پر معاون خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔

 وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مستونگ کے علاقے کنڈ عمرانی میں دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی، وزیر داخلہ نے زخمی پولیس جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس جوانوں نے گزشتہ روز دہشتگردوں کا بہادری اور جرات سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ پسپا کیا، پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

 میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے، بلوچستان پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے،سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مستونگ پولیس اور ایف سی نے دہشتگردی کو ناکام بنایا: ضیالانگو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں