4

  پاکستان سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدہ اہم قرار

(24 نیوز)ایف پی سی سی آئی  کی جانب سے  پاکستان ،سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدہ بہت اہم قرار دیا گیا ہے۔ 

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امان پراچہ  نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے لیے یہ بڑا معاہدہ ہوگا۔

انھو ں نے کہا کہ معاہدے سے پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا،نئے معاہدے سے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب  کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، معاہدہ تینوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب لائے گا۔

 ایف پی سی سی آئی نائب صدر نے کہا کہ دفاع کے ساتھ صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،پاکستان میں صنعتوں کے فروغ اور روزگار کے مواقع بڑھنے کی امید ہے،معاہدہ پاکستان کی معیشت کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔

انھوں نے کہا کہ خواہش ہے تمام مسلم ممالک باہمی دفاعی و معاشی تعاون کو مزید مضبوط کریں،پاکستان آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں دے گا، پاکستان معاشی طور پر مزید مضبوط ہوگا، انشاء اللہ،پاکستان نے ماضی میں بھی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،معاہدے سے پاکستان کی دفاعی اور صنعتی طاقت مزید مستحکم ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران نے قطر میں قید تین پائلٹوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں