5

ایرانی جنرل امیر حاتمی کا امریکی فوجی کو ہلاک یا گرفتار کرنے پر30ہزار ڈالر انعام کا اعلان

(24نیوز)ایرانی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے امریکی فوجی کو ہلاک یا گرفتار کرنے پر انعام کا اعلان کردیا۔

ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ امریکی فوجی کو ہلاک یا گرفتار کرنے پر 30 ہزار ڈالر انعام دیاجائے گا، انعام کی رقم ایرانی عوام کو فراہم کی جائے گی۔

جنرل امیر حاتمی نے مزید کہا کہ اگر بہادر ایرانی خواتین میں سے کوئی یہ اقدام کرے تو ان کو اس رقم کا دوگنا انعام ملے گا اور اس کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ فوج کی جانب سے مارکیٹ کے مقابلے میں دوگنا زیادہ قیمت میں خریدا جائے گا اور میوزیم میں مستقل طور پر آویزاں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا مکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم، پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کو مبارکباد

انکا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے کارناموں میں سے ایک آبنائے ہرمز کی پوشیدہ صلاحیتوں کو متحرک کرنا ہے، ہم اس صلاحیت سے بخوبی آگاہ تھے لیکن یہ جنگ نہ ہوتی تو یہ اس کی افادیت اس طرح سامنے نہ آتی، یہ برتری جنگ کو اس انداز میں ختم کرنے کے لیے بنیادی شرائط میں سے ایک ہے، جس سے ایران پر منڈلاتا ہوا جنگ کا خطرہ ہمیشہ کے لیے دور ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں