3

عراق:ڈپٹی وزیر کے گھر پر چھاپہ لاکھوں ڈالرز اور سونے کی اینٹیں برآمد

(ویب ڈیسک)عراق میں ایک اور وزیر کے گھر پر چھاپے کے دوران لاکھوں ڈالرز، سونے کی اینٹیں اور دیگر قیمیتی اشیا قبضے میں لے لی گئیں۔

وفاقی کمیشن برائے دیانت داری نے وزارت بجلی کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن امور کے ڈپٹی وزیر کے گھر پر چھاپے کی ویڈیو اور تصاویر جاری کی ہیں، یہ آپریشن عدالتی حکم کے تحت کیا گیا۔

اس کارروائی کے دوران بغداد انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم نے ملزم خالد غازی عطیہ سے تعلق رکھنے والے متعدد گھروں کی تلاشی لی، جو وزارتِ بجلی میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن امور کے ڈپٹی وزیر ہیں۔

کمیشن کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ارب 17 کروڑ 50 لاکھ عراقی دینار اور 58 لاکھ 39 ہزار امریکی ڈالر نقد برآمد کیے گئے، اس کے علاوہ سونے کی سات اینٹیں اور سونے کی دیگر اشیا بھی ضبط کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پورٹ قاسم میں 400 ایکڑ پر گارمنٹس سٹی قائم کرنے کا اعلان

یہ کارروائی عراقی حکومت کی جانب سے 28 جون کو سیاست دانوں، ارکان پارلیمان اور کاروباری شخصیات کے خلاف شروع کی جانے والی مہم آپریشن ڈان سٹرائیک کا سلسلہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں