5

پاکستان میں بھی سونا اور چاندی مہنگی فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

(24  نیوز )عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا اور چاندی مہنگی ہوگئی۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 80 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 29 روپے ہوگئی۔

 یہ بھی پڑھیں:1500 روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کی قسمت جاگ اٹھی!

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 4,395 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں