3

روپے کی قدر میں اضافہ ڈالر سستا ہو گیا

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 277.65 روپے سے کم ہوکر 277.62 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 33 پیسے سستاہوکر 279.47 روپے،یو اے ای درہم 3 پیسے کم ہوکر 76.46 روپے،سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 74.68 روپے پرآگیاجبکہ  یورو 55پیسے مہنگا ہوکر 324.61 روپے،برطانوی پاونڈ  59 پیسے مہنگا ہوکر 379.45 روپے پر آگیا ۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر، جی پی فنڈ پر منافع کی شرح کا اعلان  ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں