3

1500 روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کی قسمت جاگ اٹھی! پہلا انعام 30 لاکھ نکل آیا

( ویب ڈیسک ) 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لوگ قرعہ اندازی کے نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم اب ان کا انتظار ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر فیصل آباد میں 1500 روپے کے پرائز بانڈ کے ڈرا نمبر 107 کا انعقاد ہوا، جس میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کیا گیا۔

اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ تیسرے انعامات جیتنے والے 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جائے گا۔

 قرعہ اندازی میں بانڈ نمبر 177110 نے پہلا انعام جیتا جبکہ دوسرے انعام کے فاتح نمبرز 804336، 985779 اور 987416 ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق  وزیر اعظم کو  شکست دینے والاامیدوار ن لیگ کے ساتھ مل گیا!

تاہم پرائز بانڈ کے تیسرے انعام کے تحت 1,696 فاتحین کو 18,500 روپے فی کس دیے جائیں گے۔

پرائز بانڈز پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سمجھے جاتے ہیں کیونکہ سرمایہ کار کو اصل رقم کا نقصان نہیں ہوتا، جبکہ سال بھر ہونے والے ڈرا میں انعام جیتنے کا موقع ملتا ہے جبکہ قرعہ اندازی ہر تین ماہ بعد منعقد کی جاتی ہے۔

شہری درست شناختی کارڈ کی کاپی اور درخواست فارم کے ذریعے اسٹیٹ بینک کے متعلقہ دفاتر، مخصوص کمرشل بینک برانچز یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے پرائز بانڈ خرید سکتے ہیں۔

انعامی رقم حاصل کرنے کے لیے فاتحین مقررہ کلیم فارم کے ساتھ متعلقہ اسٹیٹ بینک بی ایس سی فیلڈ آفس، مخصوص کمرشل بینک برانچ یا نیشنل سیونگز سینٹر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

 سال 2026 کے ٹیکس سال میں پرائز بانڈ کی جیتی گئی رقم پر ایکٹو ٹیکس پیئرز (ATL) کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں