2

اداکارہ میرا کا مبینہ طور پر ملازمہ پر تشدد سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

(زین مدنی)لاہور میں معروف اداکارہ میرا کی جانب سے مبینہ طور پر اپنی ملازمہ پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ویڈیو میں اداکارہ کو ملازمہ کو دھکے دیتے اور تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

متاثرہ گھریلو ملازمہ نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ میرا مبینہ طور پر روزمرہ امور کے دوران اس پر شدید تشدد کرتی رہی ہیں۔ 

ملازمہ نے اربابِ اختیار اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

دوسری جانب مبینہ تشدد سے متعلق مزید ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد صارفین اور سول سوسائٹی کی جانب سے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

واقعے کے حوالے سے اداکارہ میرا کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی کا عدالتی فیصلے کا خیر مقدم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں