2

جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32 کروڑ 89 لاکھ  ڈالر رہاسٹیٹ بینک

(اشرف خان)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کا جولائی 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 89 لاکھ  ڈالر خسارے میں رہا۔ 

مرکزی بینک کے مطابق جون 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ 81.40 کروڑ ڈالر خسارہ رہا تھا ،جولائی 2026 کا خسارہ جولائی 2025 سے 38 فیصد کم رہا۔ 

سٹیٹ بینک کاکہناتھا کہ جولائی 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 52.9 کروڑ ڈالر تھا،جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر کمی ریکارڈ کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی میں ملکی برآمدات 3 ارب، درآمدات 6.15 ارب ڈالر رہیں،رواں جولائی ملک کا تجارتی خسارہ جولائی 2025 سے 17.4 فیصد زائد رہا،تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 4.22 ارب ڈالر رہا ،جولائی میں ورکرز ترسیلات 3.63 ارب ڈالر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا فیصلہ برسات کی حبس زدہ رت میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے؛سعد رفیق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں