2

فیصل آباد؛24گھنٹوں میں ڈینگی کے 4کیس سامنے  آ گئےتعداد17ہو گئی

(24نیوز)فیصل آباد میں رواں سال میں ڈینگی مچھر کا بڑا حملہ ہوا ہے،چوبیس گھنٹے کے دوران 4 نئے مریض شکار کرلئے،الائیڈ ہسپتال ون میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے، رواں سال 26248 ڈینگی لاروے برآمد ہوئے ہیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد محمود نے کہا ہے کہ تیز بخار،جسم میں دردیں،الٹی آنا ،جسم پر دھبوں کا بننا ڈینگی کی علامات ہیں،تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کاؤنٹر ،اضافی بیڈ اور علاج کی مکمل سہولیات موجود ہیں۔

سی ای او ہیلتھ کا مزید کہناتھا کہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں افزائش پاتا ہے،موجودہ درجہ حرارت ڈینگی کی افزائش کیلئے بہترین ہے،شہری احتیاط برتیں گھروں میں موجود گملوں،فریج ٹرے ،ائیر کولر اور چھتوں پر موجود پانی والی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:لیگی سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کر لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں