2

پی ٹی آئی کی اپنے قائد کیلئے این آر او حاصل کرنے کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،خواجہ آصف

(24نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اپنے قائد کیلئے این آر او حاصل کرنے کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،آج پی ٹی آئی کے بے شمار ’’بانیوں‘‘ میں سے ایک بانی کو معزز عدلیہ کی جانب سے غیر معمولی ریلیف ملا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہاکہ پوری جماعت نے فیصلے پر جس انداز میں جشن منایا، وہ قائد کو جیل سے نکالنے کی شدید خواہش کی عکاسی کرتا ہے،یہ وہی شخص ہے جو ماضی میں دوسرے سیاست دانوں کو جیلوں میں ڈالنے اور جیل کی زندگی مزید سخت بنانے کے مطالبات کرتا تھا،ناقابلِ شکست اور خود ساختہ ’’مردِ آہن‘‘ کو آج پوری جماعت جیل سے ہسپتال منتقل کرانے کے لیے فریاد کرتی نظر آ رہی ہے،ستم ظریفی کا شاید اس سے بڑا یوٹرن ممکن نہیں۔

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ہسپتالوں میں علاج پہلے بھی ہوتا رہا ہے اور اب بھی نیازی صاحب کو فوری، مؤثر اور مکمل طبی سہولت فراہم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں،عدالتی فیصلے پر خوشیاں منانے سے پہلے پی ٹی آئی کو اپنے بیانیے کے واضح تضادات کا جواب دینا چاہیے،یہ قدرت کا انتقام ہے،ان کا کہنا تھا کہ تکبر کے ہمالیہ پہاڑ سے آج مارگلہ کی پہاڑیاں بھی بلند ہیں،خلوص سے دعا ہے اللہ عمران خان کو تمام بیماریوں سے شفا بخشے، آمین۔

یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں