4

صدر مملکت ،وزیراعظم اوروزیرداخلہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہیدؒ کو بھرپور خراجِ عقیدت

( اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم  شہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہیدؒ کوان کی55ویں برسی پر بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیاہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں برسی پر بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے عظیم سپوت راشد منہاس شہید کو سلام پیش کرتی ہے، مادرِ وطن کے لیے ان کی بے مثال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
 صدر مملکت نے کہاہے کہ راشد منہاس شہیدؒ کی 55ویں برسی پر قوم اپنے عظیم سپوت کو سلام پیش کرتی ہے،ان  کی مادرِ وطن کے لیے بے مثال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،راشد منہاس شہیدؒ نے جرأت، فرض شناسی اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی،پاکستان کے سب سے کم عمر نشانِ حیدر راشد منہاس شہیدؒ کی قربانی قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔
 صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ راشد منہاس شہیدؒ کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے جرأت اور عزم کا پیغام ہے،قوم راشد منہاس  اور دیگر شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کو قدر و احترام سے دیکھتی ہے، وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں،قومی ہیروز کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،شہداء کی قربانیاں پاکستان کے دفاع، سلامتی اور قومی عزم کی بنیاد ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کی 55ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی قوم کے لیے جرأت، حب الوطنی اور فرض شناسی کی لازوال مثال ہے، انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور قومی وقار کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نےاپنے پیغام میں کہاکہ راشد منہاس شہید نے مادرِ وطن کے دفاع اور قومی وقار کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،ان کی بے مثال بہادری اور قربانی ہمیشہ قوم اور افواجِ پاکستان کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ 
وزیراعظم نےشہید کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم اپنے ان عظیم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،ہم پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کا 55واں یوم شہادت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نشانِ حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے دفاعِ وطن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کا جذبۂ حب الوطنی پوری قوم کے لیے قابلِ تقلید ہے۔ 
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہاکہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے دفاع وطن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،ان کاجذبۂ حب الوطنی پوری قوم کے لیے قابلِ تقلید ہے، انکی بہادری اور جرأت تاریخِ حرب کا روشن باب ہے، انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر وطن کی حرمت کا دفاع کرکے فرض شناسی اور حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کی۔
سید محسن رضانقوی نے کہاکہ راشد منہاس شہید آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے،انہوںنے ثابت کیا کہ پاکستان کے بہادر بیٹے دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، انکی وطن سے محبت کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں