5

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے:ایرانی وزارت خارجہ

( 24  نیوز )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا فیلڈمارشل سید عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے، دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:کم خرچ، بہتر زندگی:2026 میں شفٹ ہونے کیلئے دنیا کے 5 بہترین ممالک!

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تقریب سے خطاب میں کہا ایران اس وقت بھی حالت جنگ میں ہے، ملک مکمل معاشی، فوجی اور سکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہا ہے، ہم امریکا کی سخت پابندیوں کے سامنے ثابت قدم ہیں، ایران غیرمساوی جنگ کامقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو وینزویلا بنانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا، دشمن چاہتا تھا کہ ایران تباہ ہوجائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا، ایران مضبوط اتحاد سے دنیا کوحیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا، امید ہے عوام کو درپیش مشکلات پر جلد قابو پالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں